وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے بعد راولپنڈی میں بھی کل(بدھ) مقامی تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے ۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر حسن وقار چیمہ نے تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا جس کے مطابق تعطیل کا اطلاق تمام صوبائی اداروں اور محکموں پر ہوگا۔
اعلیٰ سرکاری افسر پر ہراسانی کا الزام، معاملہ خاتونِ اول تک پہنچ گیا
قبل ازیں یوم آزادی کے سلسلے میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی 13 اگست کو چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے،اسلام آباد کی حدود میں تمام اسکول، کالجز، جامعات اور نجی کاروباری اِدارے و دفاتر بند رہیں گے۔
اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے 13 اگست کو مقامی سطح پر تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
