فرانسیسی صدرایمانویل میکرون نے روس یوکرین تنازع پر پیشرفت کے لئے برطانوی وزیراعظم اور جرمن چانسلر سے ٹیلی فون پراہم گفتگو کی ہے۔
بین الاقوامی خبرایجنسیوں کے مطابق تینوں رہنماؤں نے یوکرین میں قیام امن، جنگ بندی کی کوششوں اورعالمی برادری کے کردارپرتبادلہ خیال کیا۔
امریکا اور چین سے بگڑتے سفارتی تعلقات مودی حکومت کیلئے پریشانی کا باعث
فرانسیسی صدرکا کہنا تھا کہ یوکرین کے مستقبل کا فیصلہ صرف اورصرف یوکرینی عوام ہی کریں گے اُنہوں نے اس بات پرزوردیا کہ تمام اقدامات یوکرین کی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کے تحفظ کی بنیاد پرہونے چاہئیں۔
ادھربرطانیہ کے دارالحکومت لندن میں آج ایک اہم سفارتی ملاقات متوقع ہے جس میں امریکا، یورپی یونین، یوکرین اوربرطانیہ کےاعلیٰ حکام شرکت کریں گے، ملاقات میں روس یوکرین جنگ بندی بات چیت ہوگی۔
ذرائع کے مطابق فریقین ممکنہ جنگ بندی روڈ میپ، امدادی پیکج اورسلامتی کے انتظامات پربھی غورکریں گے اس ملاقات کو یورپی سفارت کاری کیلئے ایک اہم پیشرفت قراردیا جا رہا ہے۔
