کراچی کے علاقے گارڈن ایسٹ میں فائرنگ کا ایک اندوہناک واقعہ پیش آیا جس میں ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کو نشانہ بنا کرقتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقتول وکیل کا کسی سے پرانا تنازع جاری تھا اوراہلخانہ مبینہ طورپرملزمان کے ناموں سے بھی واقف ہیں، فائرنگ کا یہ واقعہ ایک فلیٹ میں پیش آیا جہاں مقتول کی بہن رہائش پذیر ہیں۔
9 مئی کے مزید دو مقدمات کا فیصلہ محفوظ، 11 اگست کو سنایا جائے گا
مقتول قریبی فلیٹ میں مقیم تھے اورکسی کام کے سلسلے میں بہن کے گھرآئے تھے لاش کوسول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
کرائم سین یونٹ کی ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کیے جن میں پستول کے چارخول اورایک سکہ شامل ہے، فلیٹ میں سی سی ٹی وی کیمروں کی عدم موجودگی سے تفتیش میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
چوکیدارکے بیان کے مطابق ملزم سفید کپڑوں میں ملبوس تھا اورفائرنگ کے بعد پیدل ہی فرارہوا، واقعہ کے وقت فلیٹ کی پارکنگ میں کوئی اورموجود نہیں تھا۔
