ڈی جی پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی ایئروائس مارشل زیشان نے اسلام آباد ایئرپورٹ 8 دن بند ہونے کی خبریں گمراہ کن قرار دے دیں۔
اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ 14 اگست سے قبل فضائی سرگرمیوں کے باعث مخصوص اوقات میں 2 گھنٹے پروازوں کی بندش ہوگی۔
اسلام آباد ایئرپورٹ: خراب موسم کے باعث 31 پروازیں منسوخ، 14 تاخیر کا شکار
ان کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ باقی اوقات میں معمول کے مطابق فعال رہے گا۔ مختصر وقفوں کے علاوہ آمد و روانگی کی پروازیں جاری رہیں گی۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ کی بندش کا دورانیہ محدود اور عارضی ہے۔
