اسرائیل کی جانب سے غزہ سٹی پر مکمل فوجی قبضے کے منصوبے نے عالمی سطح پرشدید ردعمل کو جنم دیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے منصوبے کو “خطرناک شدت” قرار دیتے ہوئے فوری طورپرجنگ بندی پرزور دیا ہے، صورتحال کے پیشِ نظراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے۔
فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ، امریکی نائب صدر
جرمنی نے اسرائیل کواسلحے کی فراہمی روکنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ کینیڈین وزیراعظم، یورپی یونین کونسل اور چین نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جنگ کو مزید وسعت دینے کے فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔
برطانوی وزیراعظم کیئراسٹارمرنے خبردارکیا کہ یہ منصوبہ مزید خونریزی اورانسانی تباہی کا سبب بنے گا، فرانس نے بھی اس اقدام پرکہا ہے کہ غزہ میں جنگ کو وسعت دینے سے خطے کی سیکیورٹی صورتحال مزید خراب ہوگی۔
دوسری جانب غزہ سٹی کے رہائشی فلسطینیوں نے واضح اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے گھروں کو ہرگز نہیں چھوڑیں گے، چاہے اسرائیلی فوج کسی بھی حد تک جائے۔
