آن لائن ٹیکسی ایپ کے ایک اور ڈرائیور کا شہری کے ساتھ فراڈ سامنے آگیا ہے ۔
لاہورمیں آن لائن ٹیکسی ایپ کا ڈرائیور 45 ہزار مالیت کا کھانا اور برتن لے کر غائب ہوگیا،ہربنس پورہ پولیس نے آن لائن ایپ کے ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔
گجرات اورسیالکوٹ میں تاریخی بارش،3گھنٹے میں نکاسی آب کاعمل مکمل
متن کے مطابق شہری نے ماڈل ٹاؤن میں رشتے داروں کو 10 لوگوں کا کھانا بھجوانے کیلئے رائیڈ بک کی،ڈرائیور نے کھانا وصول کرنے کے کچھ دیر بعد رائیڈ کینسل کردی۔
واضح رہے ملک کے متعدد شہروں میں کئی ایسی آن لائن رائیڈنگ ایپس کام کر رہی ہیں، جو شہریوں کو نقل و حمل کی مختلف سہولیات فراہم کرتی ہیں۔
