محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورشدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے۔ تاہم اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے اسلام آباد میں صبح اوررات کے اوقات میں بارش کی پیش گوئی کی ہے، پنجاب میں راولپنڈی،لاہور،گوجرانوالہ اوردیگرشہروں میں شام کے وقت بارش ہونے کی توقع ہے۔
زمینی راستے سے عراق جانے والے زائرین کا سفر مؤخر، حکومت کا مطالبہ منظور
خیبر پختونخوا میں دیر، سوات، بونیر، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، نوشہرہ، مردان، مالاکنڈ، خیبر، مہمند، باجوڑ، اورکزئی، کوہاٹ، کرم اور ہنگو میں بارش ہو سکتی ہے۔
بلوچستان اور سندھ میں موسم گرم، ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ آزادکشمیر، گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بالائی پنجاب میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اگست میں معمول سے زیادہ بارشیں ہونے اور گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔
شمال مشرقی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں زیادہ بارشیں ہونے کی توقع ہے، بلوچستان کے چند علاقوں میں معمول سے زائد بارش ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی و مغربی پہاڑی علاقوں میں اگست میں شدید گرمی پڑ سکتی ہے۔ جولائی میں بھی معمول سے زیادہ بارشیں ہوئیں۔
