وفاقی دارالحکومت اور جڑواں شہر راولپنڈی میں آج ایک بار پھر وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، مختلف نشیبی علاقوں علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ہے۔
اسلام آباد کے سیکٹرزایف 6، جی 6، جی 7، ایف 8، آئی 8، فراش ٹاؤن، ٹھنڈا پانی اوربحریہ انکلیو سمیت متعدد علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوارہو گیا تاہم سڑکوں پرپانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مزید بارشیں متوقع
راولپنڈی میں فیض آباد، ڈبل روڈ، شمس آباد اوردیگر علاقوں میں بھی بارش ہوئی، جہاں بعض مقامات پر نکاسی آب کا نظام سست روی کا شکاررہا، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں میں مزید بارش کا امکان ہے۔
انتظامیہ نے نشیبی علاقوں کے مکینوں کو محتاط رہنے اورغیرضروری سفرسے گریزکی ہدایت جاری کی ہے جبکہ ریسکیو ادارے الرٹ پرہیں۔
