کمبوڈیا نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لیے باضابطہ طور پر نامزد کردیا ہے۔
یہ اعلان کمبوڈین وزیراعظم کی جانب سے ایک پریس کانفرنس میں کیا گیا جس میں انہوں نے ٹرمپ کے کردارکو “فیصلہ کن اورتاریخی” قراردیا۔
امریکی صدر کا اضافی ٹیرف،بھارتی سٹاک مارکیٹس مندی کا شکار
وزیراعظم نے کہا کہ کمبوڈیا اورتھائی لینڈ کے درمیان سرحدی کشیدگی شدید ہوگئی تھی اوردونوں ممالک جنگ کے دہانے پرپہنچ چکے تھے اس موقع پرامریکی صدرکی ذاتی مداخلت نے دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی ممکن بنائی۔
انہوں نے کہا کہ اگرٹرمپ کا فوری ردعمل نہ ہوتا توآج خطہ جنگ کی لپیٹ میں ہوتا، انکی کوششوں سے نہ صرف فریقین میں مذاکرات بحال ہوئے بلکہ ایک تحریری امن معاہدے کی راہ بھی ہموارہوئی۔
کمبوڈیا کی طرف نوبل کمیٹی کوبھجوائی گئی نامزدگی میں ٹرمپ کی بین الاقوامی سطح پرامن قائم رکھنے کی کوششوں کوسراہا گیا ہے۔
