کراچی، شہرکے صنعتی علاقے لانڈھی میں واقع ایک 4 منزلہ ہوم ٹیکسٹائل کی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔
فائربریگیڈ حکام کے مطابق آگ فیکٹری کی بالائی منزل پرلگی، جس کی شدت تیزی سے نیچے کی جانب پھیلنے لگی، فائربریگیڈ کی 4 گاڑیاں آگ پرقابو پانے کیلئے مسلسل کارروائی میں مصروف ہیں۔
کراچی ، لانڈھی ایکسپورٹ پروسسنگ زون کی فیکٹری میں آتشزدگی سے 5 منزلہ عمارت منہدم ، 7 افراد زخمی
حکام کے مطابق فیکٹری میں کپڑے اوردیگرآتش گیرمواد موجود ہونے کے باعث آگ بجھانے میں دشواری پیش آ رہی ہے۔
تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم فیکٹری میں موجود افراد کوبحفاظت نکالنے کی کوششیں جاری ہیں، ریسکیوادارے بھی جائے حادثہ پرموجود ہیں جبکہ پولیس نے اطراف کا علاقہ گھیرے میں لے لیا ہے۔
فائربریگیڈ کے مطابق آگ کی شدت کو کم کرنے کے لئے مزید گاڑیاں طلب کی جا سکتی ہیں، فیکٹری کی عمارت پرانی بتائی جاتی ہے جس کے باعث اس کی ساخت کو بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
