واشنگٹن، امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ صرف ایک سال قبل امریکا کو دیوالیہ قراردیا جا رہا تھا آج ہم ترقی کی راہ پر ہیں۔
امریکی صدرنے کہا کہ آج کئی بین الاقوامی کمپنیاں امریکا میں اربوں ڈالرکی سرمایہ کاری کررہی ہیں اورہم یقینی بنائیں گے کہ امریکا میں فروخت ہونے والے آئی فون، امریکا میں ہی تیارہوں۔
امریکہ نے بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کی حکومت سیمی کنڈکٹرزاور چِپس پر تقریباً 100 فیصد ٹیرف لگانے جا رہی ہے تاکہ ملکی صنعت کو فروغ دیا جا سکے۔
انہوں نے جارجیا میں ایک فوجی اڈے پرحملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے میں 5 افراد زخمی ہوئے جن میں 2 کی حالت تشویشناک ہے، حملہ آورکوگرفتارکرلیااوراس کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
انہوں نے کہا کہ امریکا میں ایسے واقعات ناقابل قبول ہیں اورحملے کے ذمے داران کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔
