اقوام متحدہ کے تحت پلاسٹک کی آلودگی کے خلاف ممکنہ عالمی معاہدہ امریکی مخالفت کے باعث خطرے میں پڑ گیا ہے۔
رائٹرزکے مطابق امریکا نے معاہدے کی حتمی منظوری سے قبل نہ صرف اپنی مخالفت کا اظہار کیا ہے بلکہ کئی دیگرممالک کوبھی اس سے دوررہنے کا مشورہ دیا ہے۔
اسلام آباد میں باجوں کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد
رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے متعدد ملکوں کو خط ارسال کیے ہیں جن میں پلاسٹک کی پیداواراوراس کے تجارتی مفادات کے تحفظ کی بنیاد پرمعاہدے سے الگ رہنے کی سفارش کی گئی ہے اس پیشرفت سے اقوام متحدہ کی سربراہی میں جاری مذاکراتی عمل کوشدید دھچکا پہنچا ہے۔
یاد رہے کہ دنیا بھر کے 100 کے قریب ممالک پلاسٹک سے پیدا ہونے والی ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے ایک عالمی معاہدے پر متفق ہو چکے ہیں جس کا مقصد پلاسٹک کی پیداوار،استعمال او فضلے کو محدود کرنا تھا۔
