امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنی بین الاقوامی سفارتی کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اپنی صدارت کے دوران پاک بھارت جنگ سمیت کم ازکم پانچ بڑے بین الاقوامی تنازعات کو روکا۔
امریکی صدرٹرمپ نے کہا کہ اگر وہ صدر ہوتے تو یوکرین جنگ کبھی شروع نہ ہوتی انہوں نے بائیڈن انتظامیہ کو جنگ کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ یوکرین تنازع بائیڈن کی کمزورخارجہ پالیسی کا نتیجہ ہے۔
روس نے بھارت پر مزید ٹیرف عائد کرنے کی امریکی دھمکیوں کو مسترد کر دیا
روس سے تیل خریدنے والے ممالک پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا کہ ان ممالک پراضافی ٹیرف اور پابندیاں عائد کی جائیں گی تاکہ روس کی معاشی پشت پناہی کو کمزورکیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی انتظامیہ غزہ میں خوراک کی فراہمی کے لیے سرگرم ہے، عرب ممالک امدادی رقم فراہم کریں گے جبکہ خوراک کی تقسیم اسرائیل کے ذریعے کی جائے گی۔
