کراچی کی ملیرجیل میں قید متعدد قیدیوں کی سزا میں 60 روز کی کمی کردی گئی ہے۔
جیل حکام کے مطابق یہ اقدام یومِ استحصال کشمیراوریومِ آزادی پاکستان (14 اگست) کے موقع پرروایتی معافی کے تحت کیا گیا ہے جس کا مقصد اصلاحی عمل کو فروغ دینا اورقیدیوں کوبہتررویہ اپنانے کی ترغیب دینا ہے۔
یومِ شہدائے پولیس، پولیس کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں، وزیراعلی سندھ
سزامیں کمی کا اطلاق تمام قیدیوں پرنہیں ہوگا، ریاست مخالف سرگرمیوں، قتل، زیادتی، سزائے موت اور فارن ایکٹ کے تحت گرفتار قیدیوں کو اس رعایت سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔
تاہم جیل حکام نے واضح کیا ہے کہ صرف معمولی نوعیت کے جرائم میں قید قیدیوں کو 60 روزکی سزا معاف کی گئی ہے۔
جیل انتظامیہ کے مطابق اس فیصلے سے درجنوں قیدیوں کو فائدہ پہنچے گا اوروہ جلد رہائی کے مستحق ہو سکیں گے، اس اقدام کا مقصد قیدیوں کو معاشرے کا کارآمد فرد بنانے کی کوششوں کوتقویت دینا ہے۔
