ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونا 100روپےسستا ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 3لاکھ 52ہزار900روپے ہوگئی
ایک ہفتے میں 12 اشیا سستی ،11 مہنگی،28 اشیا کی قیمتوں میں استحکام
اسی طرح 10گرام سونا 86روپےسستا ہوکر 3لاکھ2ہزار555روپےکا ہوگیا،یاد رہے گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کی کمی آئی تھی ۔
کس ملک کے پاس کتنا سونا؟
دنیا بھرمیں سونے کے ذخائر کے حوالے سے امریکا پہلے نمبر پرہے جبکہ ایشیا میں یہ اعزاز چین کے پاس ہے،بھارت عالمی سطح پر آٹھویں اورایشیا میں دوسرے نمبر پر ہے، پاکستان عالمی فہرست میں 49 ویں نمبر ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکا، جرمنی اور اٹلی سونے کے ذخائر کے حوالے سرفہرست ہیں، ایشیاء میں چین اور بھارت سونے کے سب سے زیادہ ذخائر رکھتے ہیں۔
پیٹرول کی فی لٹر قیمت میں 7 روپے 54 پیسے کمی،ڈیزل 1 روپے 48 پیسے مہنگا کردیا گیا
ورلڈ گولڈ کونسل کے مطابق مختلف ممالک کے مرکزی بینکوں نے 2024ء میں 1,000 میٹرک ٹن سے زائد سونا خریدااور پچھلی دہائی کی اوسط سالانہ خریداری کے تقریباً دگنا کے برابر ہے۔
اسی وجہ سے مرکزی بینک سونے کے بڑے ذخیرہ کار ہیں، جو تاریخ میں کان کُنی کے ذریعے نکالے گئے مجموعی سونے کا تقریباً پانچواں حصہ رکھتے ہیں۔
