غذر میں بارش کے بعد سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی ، بارش اور سیلاب سے 22 گھر، 18 دکانیں تباہ ہو گئیں۔
سیلابی ریلے کے باعث سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں، باغات اور جنگلات متاثر ہوئے، گلگت چترال روڈ دریائی کٹاؤ کے باعث مکمل تباہ ہو گیا، جس سے پھنڈر کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔
لکی مروت میں بارش کے باعث کمرے کی چھت گر گئی ، 3 افراد جاں بحق
گلگت بلتستان کی حکومت نے سیلاب سے متاثرہ گلگت، نگر، غذر، دیامر، سکردو، گانچھے اور کھرمنگ سمیت 35 علاقوں کو آفت زدہ قرار دیدیا۔
گلگت بلتستان حکومت نے 20 جولائی سے قدرتی آفات سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ 15 سے 20 ارب روپے بتایا ہے جبکہ اب تک 10 افراد جاں بحق ہوئے ہیں اور ایک درجن افراد لاپتہ ہیں۔
