واشنگٹن، امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ٹامی پگٹ نے پریس بریفنگ میں اعلان کیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی (PA) اور فلسطین لبریشن آرگنائزیشن (PLO) پرنئی پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں۔
ٹامی پگٹ کے مطابق پابندیوں کے تحت امریکا فلسطینی اتھارٹی اور پی ایل او سے وابستہ افراد کو ویزے جاری کرنا بند کررہا ہے کیونکہ یہ امریکی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔
ٹرمپ کا صحت مند امریکہ کی جانب قدم، فٹنس اورغذائیت کے ایگزیکٹو آرڈر پردستخط
پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ امریکی قومی مفاد کے تحت کیا گیا ہے اوراس کا مقصد بین الاقوامی قوانین کی بالادستی کو یقینی بنانا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ امریکا اور جنوبی کوریا کے درمیان تجارتی معاہدہ مکمل کر لیا گیا ہے، جس سے دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔
واشنگٹن اپنی خارجہ پالیسی میں اصولی مؤقف اپنائے ہوئے ہے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کسی فریق کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائے گی، فلسطینی قیادت کو بین الاقوامی اصولوں کا احترام کرنا ہوگا۔
