پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے ٹیم کا اعلان کر دیا۔
ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کا سامنا کرنے والے اسکواڈ میں 4 تبدیلیاں کی ہیں۔ شائے ہوپ ویسٹ انڈین ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
الزاری جوزف، ایوین لوئیس، برینڈن کنگ اور شمرن ہٹمائر ٹیم میں شامل نہیں ہیں، ان کی جگہ شیمار جوزف، کیسی کارٹی، ایلیک اتھانزے اور جونسن چارلس کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
سلمان علی آغا نے ویسٹ انڈیز کو سخت حریف قرار دے دیا
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 میچز پر مشتمل سیریز کل سے کھیلی جائے گی۔ دونوں ٹیموں کے مابین میچ کل صبح پاکستانی وقت کے مطابق پانچ بجے شروع ہو گا۔
