واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کم مالیت کی درآمدی اشیاء پر ٹیرف استثنیٰ ختم کرنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے ہیں۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق یہ فیصلہ امریکی صنعت اور مقامی پیداوار کے تحفظ کی پالیسی کے تحت کیا گیا ہے۔ نئی ٹیرف پالیسی 29 اگست 2025 سے نافذ العمل ہوگی۔
امریکی صدر کا برازیل پر 40 فیصد اضافی ٹیرف عائد کرنے کا حکم
اس اقدام کے تحت اب وہ اشیاء جو ماضی میں مقررہ مالیت سے کم ہونے کی وجہ سے ڈیوٹی فری درآمد کی جاتی تھیں، اُن پر بھی درآمدی محصولات لاگو ہوں گے یہ فیصلہ ان ممالک کے خلاف ردعمل ہے جو رعایتی سہولت کا غلط استعمال کررہے تھے۔
ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ قدم مقامی مارکیٹ کوغیرمنصفانہ مقابلے سے بچانے اورقومی اقتصادی مفاد کومدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا گیا ہے۔
ناقدین نے اس فیصلے کو صارفین پرمہنگائی کا بوجھ قراردیا ہے تاہم حکومتی ترجمان کے مطابق اس کا اثر محدود ہوگا۔
