انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس دائیں کندھے کی انجری کے باعث بھارت کیخلاف پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔اولی پاپ انکی جگہ ٹیم کی قیادت کرینگے۔
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب کپتان اولی پاپ اب پانچویں ٹیسٹ میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔
سیمنٹ کی برآمدات میں 23.75 فیصد اضافہ
سیریز میں انگلینڈ کو 2-1 کی برتری حاصل ہے اور اب یہ آخری ٹیسٹ سیریز کے فیصلے کا موقع ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچواں ٹیسٹ کل سے لندن کے دی اوول گراؤنڈ میں شروع ہوگا۔
انگلینڈ کا پانچویں ٹیسٹ میچ کیلئے سکواڈ
1۔زیک کرولی
2۔ بین ڈکٹ
3۔ اولی پاپ (کپتان)
4۔ جو روٹ
5۔ ہیری بروک
6۔ جیکب بیتھل
7۔ جیمی اسمتھ (وکٹ کیپر)
8۔کرس ووکس
9۔ گس اٹکنسن
10۔ جیمی اوورٹن
11۔ جوش ٹانگ
