ڈونلڈ ٹرمپ کی بھارت کو 25 فیصد ٹیرف لگانے کی دھمکی

بھارت پر ٹیرف

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر بھارت کو تجارتی محاذ پر دباؤ میں لاتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاہدہ طے نہیں پایا تو بھارت کو اپنی مصنوعات پر 25 فیصد ٹیرف ادا کرنا پڑے گا۔ 

ٹرمپ نے امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ایک بڑی مارکیٹ ہے مگرامریکا کے ساتھ “غیر منصفانہ تجارتی رویہ” اپنا رہا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی فلسطین کانفرنس پرتنقید، یو این اجلاس سے بائیکاٹ کا اعلان

امریکی صدرکے مطابق امریکا بھارتی مصنوعات پررعایتی محصولات دے رہا ہے جبکہ بدلے میں مناسب رسائی نہیں مل رہی۔

انکے اس بیان کوماہرین دوطرفہ تعلقات میں تناؤ کی علامت قراردے رہے ہیں، بھارتی وزارتِ تجارت نے تاحال اس بیان پرباضابطہ ردعمل نہیں دیا۔


متعلقہ خبریں