وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اعلان کیا ہے کہ چین میں پنجاب کے لئے 1100 الیکٹرک بسیں تیار ہو چکی ہیں جن میں سے پہلی کھیپ 22 اگست تک پاکستان پہنچ جائے گی۔
وزیراعلیٰ کے مطابق ابتدائی کھیپ میں 240 الیکٹرک بسیں شامل ہیں جو پنجاب کے مختلف چھوٹے اضلاع میں چلائی جائیں گی، ان بسوں کا کرایہ محض 20 روپے مقررکیا گیا ہے تاکہ عوام کو سستی اورماحول دوست سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔
3 ماہ کیلئے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 75 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان
بسوں میں سی سی ٹی وی کیمرے، معذورافراد کے لیے وہیل چیئر ریمپ سمیت دیگر جدید سہولیات بھی موجود ہوں گی۔
مریم نوازنے کہا کہ یہ اقدام پنجاب میں جدید، محفوظ اور پائیدارپبلک ٹرانسپورٹ نظام کی بنیاد رکھے گا اورعوام کی سفری مشکلات میں خاطرخواہ کمی آئے گی۔
