ملک بھر میں 3 ماہ کیلئے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 75 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔
سی پی پی اے نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا میں درخواست دائر کر دی، درخواست مالی سال 2024-25 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی۔
درخواست منظور ہونے کی صورت میں صارفین کو 53 ارب 39 کروڑ روپے سے زائدکا ریلیف کا ملے گا، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت سرکاری ڈسکوز پر بھی ہوگا۔
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 7 گھنٹے گیس کی سپلائی بند رہے گی
نیپرا کی جانب سے سی پی پی اے کی درخواست پر 4 اگست کو سماعت کی جائے گی، ایڈجسٹمنٹ ستمبر، اکتوبر اور نومبر کے لیے منظور ہوئیں تو ریلیف مزید بڑھ سکتا ہے۔
اگست ستمبر اور اکتوبر کیلئے صارفین کو بجلی کی قیمت میں 1 روپے 75 پیسے ریلیف ملے گا جبکہ ستمبر، اکتوبر اور نومبر کے لیے 2 روپے 10 پیسے فی یونٹ تک کا ریلیف حاصل ہو گا۔
