حکومت نے قومی بچت اسکیموں پر عوام کو حاصل منافع میں کمی کر دی ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق متعدد اسکیموں کی شرح منافع میں کمی کی گئی ہے، جب کہ کچھ اسلامی بچت اسکیموں پر معمولی اضافہ کیا گیا ہے۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی
اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ کا سالانہ منافع 10.6 فیصد سے کم کرکے 10.4 فیصد کر دیا گیا ہے جبکہ بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ، پنشنرز بینیفٹ اورشہداء فیملی ویلفیئر اکاؤنٹس کا منافع 13.20 فیصد سے کم ہو کر12.96 فیصد ہو گیا ہے۔
ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ پر9 سالہ مدت کا مجموعی منافع 162 فیصد سے کم کرکے 161 فیصد اور10ویں سال کا منافع 204 فیصد سے کم کرکے 200 فیصد مقررکیا گیا ہے۔
اسی طرح ریگولرانکم سرٹیفکیٹس اورشارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹ کی شرح منافع میں بھی کمی کی گئی ہے تاہم سیونگ اکاؤنٹ پرموجودہ شرح منافع 9.50 فیصد برقراررکھی گئی ہے۔
دوسری جانب سروااسلامک ٹرم اکاؤنٹ اوراسلامک سیونگ اکاؤنٹ پرمنافع میں اضافہ کیا گیا ہے، نئے منافع بخش شرح کا اطلاق کل سے ہو گا۔
