نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ فلسطین اور کشمیر کے مسائل کا حل عالمی امن کے لیے ناگزیر ہے۔
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ اسحاق ڈارنے العربیہ ٹی وی کو خصوصی انٹرویو میں کہا کہ مسئلہ کشمیرکواقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے تاکہ جنوبی ایشیا میں پائیدارامن ممکن ہو۔
ڈاکٹر عافیہ کیس سے متعلق میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر لیا جا رہا ہے، اسحاق ڈار
انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے امن کا خواہاں رہا ہے اور ہم کسی ملک سے جارحیت نہیں چاہتے اگرامریکا ثالثی کے لیے تیارہو تو پاکستان بھارت کے ساتھ مذاکرات پرآمادہ ہے۔
انہوں نے عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ اوراسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) سے مطالبہ کیا کہ وہ ان دیرینہ تنازعات کے حل کے لیے محض بیانات کے بجائے عملی اقدامات کریں۔
مالی سال 2025 میں ریکارڈ 38.3 ارب ڈالر ترسیلات زر موصول ہوئیں، وزیر اعظم
انہوں نے فرانس اورسعودی عرب کی مشترکہ امن کانفرنس کی بھرپورحمایت کا بھی اظہارکیا اورکہا کہ پاکستان ہراس کوشش کے ساتھ ہے جو مسلم دنیا کے مسائل کو حل کرنے میں مددگارہو۔
