کوالالمپور: ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں ہزاروں شہری وزیر اعظم انور ابراہیم کی حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مظاہرین نے مہنگائی اور اصلاحات کی عدم فراہمی پر’’انور مستعفی ہو‘‘ کے نعرے لگائے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم انور ابراہیم نے بیرونی دورے تو کیے۔ مگر عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوا۔
مظاہرین نے کہا کہ بے گناہ لوگ جیلوں میں قید ہیں جبکہ قصوروار آزاد گھوم رہے ہیں۔ معیشت خطرے میں ہے۔ جبکہ ٹیکس اور بجلی کے نرخ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ میں جنگ بندی کیلئے امریکی کانگریس کا ٹرمپ سے فوری اقدام کا مطالبہ
واضح رہے کہ انڈونیشیا میں مظاہرے کا اہتمام اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے کیا گیا۔ اور مظاہرے میں کئی شہروں سے لوگ سیاہ شرٹس اور ماتھے پر پٹیاں باندھے شریک ہوئے۔
دوسری جانب احتجاج روکنے کے لیے حکومت شہریوں کو نقد امداد اور سستے پٹرول جیسے اقدامات کر رہی ہے۔
