پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش سے ٹی ٹوئنٹی سیریز ہارنے کے بعد ویسٹ انڈیز سے سیریز کے لئے امریکہ جائے گی۔
پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ دو گروپوں میں ڈھاکہ سے دبئی جائے گا، دبئی سے پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کھیلنے کے لئے امریکہ جائے گی۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے،سیریز میں تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور تین ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے جائیں گے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 31 جولائی کو کھیلا جائے گا، دوسرا میچ دو اگست اور تیسرا میچ تین اگست کو کھیلا جائے گا، تینوں میچ لاڈرہل فلوریڈا میں کھیلے جائیں گے۔
تیسرا ٹی 20 : پاکستان نے بنگلہ دیش کو 74 رنز سے ہرا دیا
ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں پندرہ کھلاڑی شامل ہیں، سلمان علی آغا، حارث رؤف، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں فہیم اشرف، فخر زمان، خوشدل شاہ، حسین طلعت، محمد نواز، حسن نواز، صائم ایوب، ابرار احمد، صاحبزادہ فرحان ، محمد حارث اور سفیان مقیم شامل ہیں۔
محمد رضوان کو ون ڈے انٹرنیشنل میں کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔ ون ڈے اسکواڈ میں شاہین شاہ آفریدی اور بابرعظم بھی شامل ہیں۔ٹیم 27 جولائی کو امریکہ پہنچے گی۔
ون ڈے انٹرنیشنل میچز 8، 10 اور 12 اگست کو شیڈول ہیں۔ ون ڈے اسکواڈ میں 16 کھلاڑی شامل ہیں جن میں محمد رضوان، سلمان علی آغا، بابر اعظم، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، فخر زمان ، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، صائم ایوب، حسین طلعت، محمد نواز، حسن نواز، ابرار احمد، محمد حارث اور سفیان مقیم شامل ہیں۔
