ریاض: سعودی عرب نے فرانس کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ایک “تاریخی اور جرات مندانہ فیصلہ” قرار دیا ہے۔
سعودی وزارتِ خارجہ نے بیان میں کہا کہ فرانس کا اقدام قابلِ تحسین ہے اورامید ہے کہ دیگرممالک بھی اسی سمت میں قدم اٹھائیں گے۔
فرانس کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان
سعودی عرب اورفرانس 28 اور 29 جولائی کو دوریاستی حل سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کرینگے فلسطینی ریاست کے قیام پرعالمی اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی تاہم امریکا کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
خبرایجنسی کے مطابق اب تک دنیا کے 142 ممالک فلسطین کو بطورریاست تسلیم کرچکے ہیں اورسعودی عرب عالمی برادری سے مطالبہ کررہا ہے کہ وہ بھی اس انسانی اور سیاسی مسئلے پرواضح مؤقف اختیارکریں۔
