روس اور بیلاروس کے تعلقات میں اہم پیشرفت، شہریوں کو باہمی انتخابی حقوق حاصل

روس اور بیلاروس

روس اور بیلاروس کے درمیان قریبی تعلقات ایک نئے سنگِ میل پر پہنچ گئے ہیں۔

روسی صدرولادیمیرپیوٹن نے ایک تاریخی قانون پردستخط کردیے ہیں جس کے تحت دونوں ممالک کے شہریوں کو ایک دوسرے کے ہاں انتخابی حقوق حاصل ہوں گے۔

دبئی میں ویزا تجدید ٹریفک جرمانوں کی ادائیگی سے مشروط قرار

اس قانون کے تحت روس میں مقیم بیلاروسی شہری نہ صرف ووٹ ڈال سکیں گے بلکہ انتخابات میں بطورامیدواربھی حصہ لے سکیں گے اسی طرح بیلاروس میں رہنے والے روسی شہریوں کوبھی ووٹنگ اورالیکشن لڑنے کا حق حاصل ہوگا۔

یہ پیشرفت دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان سیاسی وسماجی ہم آہنگی کومضبوط کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام روس بیلاروس اتحاد کو عملی اورجمہوری بنیادوں پرمزید مستحکم کرے گا۔


متعلقہ خبریں