مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما بیرسٹر ظفر اللہ خان نے کہا ہے کہ پورے پاکستان میں فوجی تنصیبات پرحملے کئے گئے۔
ہم نیوزکے پروگرام ” فیصلہ آپ کا ” میں گفتگوکرتے ہوئے بیرسٹرظفراللہ خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ بہت نرمی کی گئی اورکی جارہی ہے، پی ٹی آئی نے جو کیا ہے وہ پیپلز پارٹی اورن لیگ کرتی توکچھ اورہوتا۔
نشہ کرنے والوں کی پنجاب میں کوئی جگہ نہیں،عظمیٰ بخاری
انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ کی کسی بھی تنصیبات پرحملہ کرنے کا کسی کوکوئی حق نہیں، یہ ٹرائلز پہلے ختم ہونے چاہئیں،9 مئی کیسزکے فیصلے 2،3 مہینے میں ہی ہونے چاہئے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے اداروں کے خلاف نہیں جانا چاہئے، پی ٹی آئی نے انقلاب لانے کی کوشش کی لیکن ناکام ہوئی، ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹنا چاہئے، ہمیں مل بیٹھ کراصلاح کرنی چاہئے۔
میں 26ویں ترمیم کیخلاف تھا، ہم الگ کورٹ بنانا چاہتے تھے بینچز نہیں، بینچزبنانے کی تجویز پی ٹی آئی کی تھی،
میں26ویں آئینی ترمیم سے اتفاق نہیں کرتا، شہبازشریف، بلاول بھٹونے کہا آئیں ہم مل کرچلیں۔
