کراچی، گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے سندھ اسمبلی کا اجلاس 25 جولائی بروز جمعہ طلب کرلیا ہے۔
ذرائع رپورٹس کے مطابق اجلاس سہ پہر 3 بجے اسمبلی ہال میں منعقد ہوگا، اجلاس آئین کے آرٹیکل 109 اے کے تحت طلب کیا گیا ہے جس کے تحت گورنرکسی بھی وقت اسمبلی کا اجلاس طلب کر سکتا ہے۔
سینیٹ انتخابات، خیبر پختونخوا میں حکومت کے 6 اور اپوزیشن کے 5 سینیٹرز منتخب
گورنرہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق اسمبلی اجلاس میں موجودہ سیاسی وانتظامی صورتحال، ممکنہ قانون سازی اوردیگراہم امورپربات چیت متوقع ہے۔
تمام ارکان اسمبلی کوباضابطہ طورپرنوٹس جاری کردیے گئے ہیں، یہ اجلاس بجٹ سیشن کے بعد پہلا باقاعدہ اجلاس ہو گا جس میں مختلف کمیٹی رپورٹس بھی پیش کی جائیں گی۔
