ڈھاکہ: بنگلہ دیش ایئرفورس کا تربیتی طیارہ کالج کیمپس کی کینٹین پر گرکر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں 20 افراد جاں بحق جبکہ 150 سے زائد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق طیارہ اچانک ڈھاکہ میں کالج کیمپس کی عمارت کے قریب توازن کھو بیٹھا اور حادثے کا شکار ہوا۔ واقعہ ڈھاکہ کے شمالی علاقے اُترا میں پیش آیا۔
بنگلہ دیشی فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان میں اس واقعے کی تصدیق کرتے یوئے کہا کہ بنگلہ دیش ایئر فورس کا بی جی آئی ایف سیون تربیتی طیارہ اُترا میں گر کر تباہ ہوا۔ یہ طیارہ دوپہر ایک بج کر 6 منٹ پر روانہ ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: مراکش میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے، اسرائیل سے تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ
بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق حادثے کے فوری بعد ریسکیو آپریشن کا آغاز کر دیا گیا۔ فائر بریگیڈ اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی۔ جبکہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔