لاہور میں سرکاری ٹیچنگ اسپتالوں میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) کی نشست پر تعیناتی کے لیے جعلی دستاویزات جمع کرانے کا انکشاف ہوا ہے۔
محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کی جانب سے جاری دستاویزات کے مطابق پانچ ڈاکٹرزنے جعلی سرٹیفکیٹس اورکوائف جمع کرائے ہیں۔
ملتان کے اسپتالوں میں گیسٹرو کے کیسز میں خطرناک اضافہ
محکمہ نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے پیڈا ایکٹ کے تحت ان ڈاکٹرزکیخلاف باقاعدہ تحقیقات کا آغازکردیا، انکوائری کیلئے ممبربورڈ آف ریونیوراشد کمال الرحمان کو افسرمقررکیا گیا ہے جو 60 روز میں رپورٹ مکمل کرینگے۔
ڈاکٹرزکو سات روزکے اندروضاحت پیش کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے، حکام کا کہنا ہے کہ جعلسازی ثابت ہونے پرسخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
