آج ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال اور جہلم میں بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیراورگلگت بلتستان کے چند مقامات پربھی بارش کی پیش گوئی ہے، پنجاب کے شہروں منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد، لاہور، سیالکوٹ، شیخوپورہ، ساہیوال، جھنگ، فیصل آباد، اوکاڑہ، چنیوٹ، قصور، سرگودھا، خوشاب، بہاولپوراورڈی جی خان میں بارش کا امکان ظاہرکیا گیا ہے۔
ماحولیاتی تبدیلی پاکستان کے طرزِ زندگی پر ضرب
سندھ میں گھوٹکی، سکھر، سانگھڑ، عمرکوٹ، تھرپارکر، بدین، سجاول، کراچی، ٹھٹھہ، میرپورخاص، مٹیاری، لاڑکانہ، شکارپور، نوشہرو فیروز، شہید بینظیر آباد اورجیکب آباد میں بارش متوقع ہے۔
خیبرپختونخوا کےعلاقوں دیر، چترال، سوات، مالاکنڈ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، کرم، چارسدہ، کرک، مردان، کوہاٹ، باجوڑ، خیبراورہنگومیں بھی گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے ممکنہ اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے کے پیشِ نظرمتعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے، عوام کو بھی غیر ضروری سفر سے گریز اوراحتیاط برتنے کی اپیل کی گئی ہے۔
