واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں مشرقِ وسطیٰ کی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے شام میں جاری تنازع کے خاتمے اورایران کے ساتھ سفارتی تعلقات میں بہتری کے امکانات پرتبادلہ خیال کیا۔
امریکا کی چینی گریفائٹ پر 93.5 فیصد ڈمپنگ ڈیوٹی عائد
گفتگو میں بحیرہ احمرکی سیکیورٹی کویقینی بنانے اورسوڈان میں جاری مسلح تنازع کو روکنے کے لیے امریکا اور سعودی عرب کے ممکنہ تعاون پربھی بات چیت کی گئی۔
دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں استحکام اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
