واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹانگوں میں سوجن اور ہاتھوں پر نیل پڑنے کی خبروں کی وائٹ ہاؤس نے تصدیق کر دی ہے۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ کا مکمل طبی معائنہ کیا گیا ہے جس کی رپورٹس آ چکی ہیں، طبی ماہرین کے مطابق سوجن بڑھتی ہوئی عمرکا قدرتی اثر ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ پاکستان کا علم نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کی عمر 70 سال سے زیادہ ہو چکی ہے، جس کے باعث ان کی شریانوں کی صلاحیت میں کمی واقع ہوئی ہے “یہ شریانیں خون کو مؤثر طریقے سے واپس نہیں لے پاتیں جس کے نتیجے میں ٹانگوں میں سوجن پیدا ہوتی ہے۔
ہاتھوں پر پڑنے والے نیلوں کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ یہ یا تو بار بار ہاتھ ملانے کی وجہ سے ہیں یا صدر کی دل کی صحت کے لیے لی جانے والی اسپرین کے مستقل استعمال کا نتیجہ ہیں۔
وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ان کی حالت مستحکم ہے اوروہ اپنی معمول کی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں تاہم ان کی صحت پر مسلسل نظررکھی جا رہی ہے۔
