حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔
وزارتِ خزانہ نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 36 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 37 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔
5 روپے 36 پیسے اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے 15 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ کی ملک گیر ہڑتال کی دھمکی
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 11 روپے 37 پیسے کے اضافے کے بعد 284 روپے 35 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔
