آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے جولائی کے لیے لیکویفائیڈ نیچرل گیس (ایل این جی) کی قیمت میں کمی کر دی۔
اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم کیلئے ایل این جی کی قیمت میں 0.21 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے۔
جس کے بعد سوئی ناردن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 11.57 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی ہے۔
چین اور امریکہ تجارتی جنگ، چین کے یو اے ای سے ایل این جی خریدنے کے2 معاہدے
اسی طرح سوئی سدرن کیلئے ایل این جی کی قیمت میں 0.29 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے، جس کے بعد سوئی سدرن کیلئے ایل این جی کی نئی قیمت 10.57 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔
دوسری طرف آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان آج کیا جائے گا۔
