واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے روس پر دباؤ بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر 50 دن میں امن نہ ہوا تو روس پر 100 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو سربراہ سے ملاقات میں روس کے خلاف سخت معاشی اقدامات کا عندیہ دیا ہے۔
امریکی سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، محکمہ تعلیم ختم کرنے کی اجازت
مجوزہ منصوبے کے تحت یورپی ممالک امریکی ہتھیار خرید کریوکرین کو فراہم کریں گے، جبکہ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ان پابندیوں کا دائرہ روس سے تیل خریدنے والے ممالک تک پھیلے گا۔
وائٹ ہاؤس اہلکار نے تصدیق کی ہے کہ ثانوی پابندیوں کا اطلاق چین، بھارت اور دیگر ممالک پربھی ہوسکتا ہے، ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جنگ روکنے کے لیے تجارت کو بطور ہتھیاراستعمال کیا جائے گا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق یہ اقدامات عالمی معیشت اورتوانائی مارکیٹ پرگہرے اثرات ڈال سکتے ہیں۔
