فرنٹیئر کانسٹیبلری کو صدارتی آرڈیننس کے ذریعے وفاقی فورس کا درجہ دے دیا گیا۔
صدر مملکت آصف زرداری کے جاری کردہ آرڈیننس کے تحت وفاقی حکومت کو فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کو وفاقی کانسٹیبلری میں تبدیل کرنے کے اختیارات حاصل ہو گئے ہیں۔
کامیاب آپریشن، صدر مملکت اور وزیر اعظم کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
آرڈیننس کے اجرا کے فوراً بعد وزارتِ قانون و انصاف نے اس حوالے سے ایک باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ آرڈیننس کے بعد ایف سی کو ملک بھر میں کام کرنے کا اختیار مل گیا۔
آرڈیننس میں کہا گیا ہے کہ چونکہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس نہیں ہو رہے اور صدر مملکت مطمئن ہیں کہ فوری اقدام اٹھانا ضروری ہے لہٰذا یہ آرڈیننس جاری کیا گیا ہے، فرنٹیئر کانسٹیبلری (تنظیمِ نو) آرڈیننس 2025 فوری طور پر نافذ العمل ہو گیا۔
