کراچی کے مصروف ترین علاقے طارق روڈ پردن دیہاڑے سنار سے 3 کروڑ 95 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ سنارصدرصرافہ بازارمیں سونا فروخت کرکے رقم لے کرواپس آرہا تھا کہ طارق روڈ پردو موٹرسائیکلوں پرسوارچارملزمان نے اسلحے کے زور پر واردات کی۔
لاہور، جعلی سرکاری افسر پولیس کے ہتھے چڑھ گیا
ملزمان سنار سے رقم چھین کرفرارہو گئے، واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اورشواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش جاری ہے، علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے، جلد ملزمان کو گرفتارکرلیا جائے گا۔
