ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران ایسا کوئی معاہدہ قبول نہیں کرے گا جس میں یورینیم افزودگی کا حق شامل نہ ہو۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے اورکسی بھی معاہدے میں اس کے سائنسی وتکنیکی حقوق کو تسلیم کیا جانا چاہیے۔
حماس سے جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کیلئے مذاکرات جاری ہیں، اسرائیلی عہدیدار
ایران کے سینئر مذاکرات کارنے کہا کہ یورینیم افزودگی ایران کا ناقابلِ تنسیخ حق ہے اور یہ ہماری قومی خودمختاری اور سائنسی ترقی سے جڑا ہوا مسئلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی معاہدے کی بنیاد اس حق کے احترام پرہونی چاہیے، ایرانی قیادت نے عالمی طاقتوں پر زور دیا ہے کہ وہ حقیقت پسندانہ مؤقف اختیارکریں تاکہ مذاکرات نتیجہ خیز ہو سکیں۔
