پاکستان اور روس نے پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی اور جدید کاری کے لیے مشترکہ پروٹوکول پر دستخط کر دیے ہیں۔ اس اہم پیش رفت کا مقصد اسٹیل ملز کو دوبارہ فعال بنانا اور قومی معیشت کو مضبوط بنانا ہے۔
وزیرِاعظم شہبازشریف کے معاونِ خصوصی برائے انڈسٹریزاینڈ پروڈکشن ہارون اخترخان نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ شراکت داری پاکستان کے صنعتی شعبے کے لیے نئی تاریخ رقم کرے گی۔
پاکستان ریلوے کی آمدن میں تاریخی اضافہ، 78 سالہ تاریخ کی بلند ترین سطح
انہوں نے کہا کہ اس معاہدے سے اسٹیل سیکٹرمیں جدید ٹیکنالوجی آئے گی، روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اورملکی پیداوارمیں اضافہ ہوگا۔
معاہدے کے تحت روسی ماہرین اسٹیل ملزکی اپ گریڈیشن اور تکنیکی معاونت فراہم کریں گے، یہ اقدام پاکستان کی صنعتی خود کفالت کی جانب اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔
