بلوچستان کے ضلع سوراب میں افسوسناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سوراب محمد اکبر قریشی اور الیکشن کمیشن کے ڈیٹا انٹری آپریٹر مسعود احمد جاں بحق ہو گئے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق حادثے کے وقت ٹیم سرکاری امور کی انجام دہی کے لیے سفر پر تھی، حادثے میں الیکشن کمیشن کا سب اسسٹنٹ صدام حسین شدید زخمی ہوا، جسے فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
کراچی، راولپنڈی میں یومیہ نو بچے لاپتہ ہورہے ہیں، ہم انویسٹی گیشن ٹیم حقائق سامنے لے آئی
الیکشن کمیشن نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ اہلکاروں کے خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا اورشواہد جمع کیے ہیں۔
