دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستان شاہینز کے 18 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، ٹیسٹ بیٹر سعود شکیل ٹیم کی قیادت کریں گے۔
پاکستان شاہینز ٹیم 17 جولائی سے 6 اگست تک انگلینڈ کا دورہ کرے گی۔ دورے کے دوران قومی ٹیم دو تین روزہ اور تین ون ڈے میچز کھیلے گی۔
پاکستان شاہینز کے 18 رکنی سکواڈ میں پچیس سال سے کم عمر کے 11 کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے۔
آئی سی سی کا شاہین آفریدی، سعود شکیل اور کامران غلام پر جرمانہ
سابق ٹیسٹ کرکٹر عمران فرحت دورہ انگلینڈ میں پاکستان شاہینز کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔