سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چینی بحران پر کرپشن کا الزام تو نہیں لگا سکتے مگر یہ واضح طور پر نااہلی کا نتیجہ ہے۔
ہم نیوزکے پروگرام “فیصلہ آپ کا” میں گفتگوکرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 2016 میں پاکستان چینی برآمد کرتا تھا اورسبسڈی بھی دی گئی مگر پی ٹی آئی دورمیں غیردانشمندانہ فیصلوں سے چینی مہنگی ہوئی۔
پانچ سال بعد ہم آبادی کے لحاظ سے انڈونیشیا کو پیچھے چھوڑ دیں گے، مصطفیٰ کمال
انہوں نے کہا کہ چینی کی درآمد یا برآمد دونوں صورتوں میں نقصان کسان کو ہوتا ہے اصل سوال یہ ہے کہ فائدہ کس کو پہنچ رہا ہے۔
اگر پی ٹی آئی کی تحریک کا مقصد صرف بانی کی رہائی ہے تو وہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی اور پی ٹی آئی نہ مؤثراپوزیشن بن سکی نہ خیبرپختونخوا میں بہترحکمرانی دے سکی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو نفرت کی سیاست سے نکال کر بات چیت اورآئین کی بالادستی کی طرف آنا ہوگا، سیاسی جماعتیں توڑنا اورحکومت گرانا اب “نیو نارمل” بن چکا ہے جسے ترک کرنا ہوگا۔
