بانی پاکستان تحریک انصاف کی سابقہ اہلیہ جمائما خان نے کہا ہے کہ ان کے بچوں کو اپنے والد سے فون پر بات کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔
سوشل میڈیا پرجاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی گزشتہ دو برس سے جیل میں ہیں اوربچوں کی جانب سے والد سے ملاقات کی کوشش پرحکومت پاکستان نے گرفتاری کی دھمکی دی۔
ایران کا سفرمحفوظ نہیں، محکمہ خارجہ میں بڑے پیمانے پراصلاحات کی ضرورت ہے، ٹیمی بروس
جمائما خان نے کہا کہ ایک جمہوری ریاست میں اس طرح کی کارروائی ناقابل قبول ہے، یہ انصاف نہیں بلکہ واضح طورپرذاتی انتقام ہے۔
انہوں نے کہا کہ بچوں کا اپنے والد سے رابطہ بنیادی انسانی حق ہے جسے سلب کیا جا رہا ہے، انہوں نے عالمی برادری سے بھی اس صورتحال پرتوجہ دینے کی اپیل کی ہے۔
