یوکرینی صدر وولودومیرزیلنسکی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کی جانب سے یوکرین کے لیے فوجی امداد کی بحالی کے تمام ضروری سیاسی اشارے موصول ہو چکے ہیں اور جلد عملی اقدامات سامنے آئیں گے۔
یوکرینی صدرزیلنسکی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس ہتھیاروں کی فراہمی کا مکمل شیڈول اور تفصیلات موجود ہیں جو کہ امریکا کے ساتھ جاری تعاون کی عکاسی کرتا ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستانی تھرڈ سیکریٹری کا بھارت کو کرارا جواب
انہوں نے کہا کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ پیٹریاٹ دفاعی سسٹم پرہونے والی گفتگو مثبت رہی ہے، جس کے بعد اس کی فراہمی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔
جرمنی دواورناروے ایک پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام کی ادائیگی کے لیے تیار ہو چکے ہیں، انہوں نے اس پیش رفت کو میدان جنگ میں یوکرین کی پوزیشن مضبوط بنانے کیلئے اہم سنگ میل قراردیا ہے۔
انہوں نے امید ظاہرکی کہ امریکا کی جانب سے امداد کی مکمل بحالی جلد ہی عمل میں آئے گی، جس سے روسی حملوں کے خلاف دفاع مزید مؤثر بنایا جا سکے گا۔
