ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ضلع لورالائی کےقریب بعض مسافروں کے اغواء کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
جاری کیے گئے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ مسافروں کی بحفاظت واپسی کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کوئٹہ، قلات، مستونگ اور لورالائی میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے حملے کیے ہیں۔
پی ڈی ایم اے نے بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصان کی تفصیلات جاری کر دیں
ان کا کہنا ہے کہ تینوں مقامات پر سیکیورٹی فورسز نے فوری اور بھرپور جوابی کارروائی کی ہے، عوام کی جان، مال اور املاک کی حفاظت کے لیے فورسز مکمل طور پر الرٹ ہیں۔
