روسی نائب وزیراعظم الیکسی اوورچوک نے کہا ہے کہ پاکستان روس کا فطری اتحادی ہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ طارق فاطمی کی رو سی نائب وزیر اعظم سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں سیاسی، اقتصادی، توانائی، صنعتی اور زرعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں پاکستان، ازبکستان، روس ریلوے منصوبے اور کارگو ٹرین کی اہمیت پر زور دیا گیا، روس کے نائب وزیراعظم نے پاکستان سے تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔
اقوام متحدہ میں پاکستانی تھرڈ سیکریٹری کا بھارت کو کرارا جواب
طارق فاطمی نے روسی قیادت کیلئے پاکستانی قیادت کی نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا، انہوں نے کہا کہ پاکستان روس کو عالمی استحکام کیلئے اہم ملک سمجھتا ہے۔
ملاقات میں پاکستان اسٹیل ملز سے متعلق جاری بات چیت کو تاریخی اہمیت کا حامل قرار دیا گیا، روسی نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان روس کا فطری اتحادی ہے، ان کا کہنا تھا کہ صدر پیوٹن اور وزیراعظم شہباز شریف کی اگست میں ملاقات متوقع ہے۔
